کراچی: ایپکا یونٹ کے منتخب نمائندگان نے چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کو عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں ایپکا یونٹ کے صدر سلمان احمد خان، سینئر نائب صدر ارشاد علی جمالی، جنرل سیکریٹری شکیل لقمان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری بلال حسین، فنانس سیکریٹری محمد شفیق، پریس سیکریٹری شعیب سلیم چیمپئن اور آفس سیکریٹری محمد وکیل شامل تھے۔
ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی فیصل نادم ہو کر خود واپس جیل پہنچ گیا
اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے ایپکا وفد کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔