گلشن سہیل سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف مکانات کی مسماری اور گرفتاریوں پر عدالت میں سماعت حکم امتناعی میں توسیع

اسکیم 33 میں گلشن سہیل سوسائٹی کے رہائشیوں کے مکانات کو مسمار کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے سماعت کی۔ عدالت کے دو رکنی بینچ جسٹس یوسف سعید کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالتی حکم پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنر شرقی، ایس ایس پی شرقی، ڈائریکٹر اینٹی انکورچمنٹ، ڈی ایس پی اور دیگر متعلقہ عملدار پیش ہوئے۔
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی 8 گرفتار 103 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

عدالت میں اسسٹینٹ کمشنر گلزار بجری، مختیار کار اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ تمام عملداروں نے عدالت میں حلف نامہ جمع کروایا کہ عدالتی حکم تک گلشن سہیل کی مسماری نہیں کی جائے گی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار 1990 سے اسکیم 33 گلشن سہیل، ضلع ایسٹ میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے اپنے پلاٹ خرید کر مکانات تعمیر کیے ہیں۔ وکیل آفتاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس، مختیار کار اور انسداد تجاوزات کی ٹیم نے درخواست گزاروں کے مکانات مسمار کر دیے ہیں اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹے مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ پولیس نے چاردیواری اور چادر کی تقدس کو پامال کیا ہے۔

عدالت نے رہائشیوں کی بے دخلی اور مکانات کی مسماری پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے اور سماعت کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گلشن سہیل سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف مکانات کی مسماری اور گرفتاریوں پر عدالت میں سماعت حکم امتناعی میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!