اینیٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے آس پاس اور دیگر مقامات پر منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا ہے۔ سات مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 103.872 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی اور 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک نائجیرین نیشنل بھی شامل ہے۔
کراچی کوسٹل ترقی سندھ و وفاق کا شراکتی منصوبوں پر اتفاق 3.1 بلین ڈالرز کا میگا پراجیکٹ متوقع
جام شورو، سندھ میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا۔
ملتان ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والے نائجیرین نیشنل کے پیٹ سے کوکین کے 56 کیپسول برآمد ہوئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر قطر کے راستے سپین جانے والے مسافر کے سامان سے 14.325 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ پشاور میں کوریئر آفس سے 6 کلو چرس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
شیخوپورہ میں دو ملزمان سے چرس، آئس، ہیروئن اور افیون برآمد ہوئی جبکہ حیدرآباد اور کراچی میں بھی منشیات کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اے این ایف نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے گا۔

