اسلام آباد: بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” کی غیر انسانی اور بزدلانہ کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں، جہاں حالیہ ویڈیو فوٹیج میں معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی: خفیہ شیشہ بار پر چھاپہ، 8 ملزمان گرفتار، متعدد حقے اور فلیورز برآمد
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ گروہ نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے بچوں کو یرغمال بنا کر سیکیورٹی فورسز کے حملوں سے بچاؤ کی ناپاک حکمت عملی اختیار کی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے نہ صرف عوام بلکہ سیکیورٹی اداروں کو بھی شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق، معصوم بچوں کو نہ صرف جسمانی خطرات میں ڈالا جا رہا ہے بلکہ انہیں دہشت گردی کے محاذ پر فرنٹ لائن پر رکھ کر بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کرنا سفاکیت کی انتہا اور بزدلی کا بدترین نمونہ ہے، جو اس گروہ کی غیر اخلاقی سوچ اور غیر انسانی رویوں کا عکاس ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی ویڈیوز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور بھارت کی جانب سے ان دہشت گرد گروہوں کو دی جانے والی مبینہ حمایت کا نوٹس لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق، اس گروہ کی کارروائیوں میں متعدد بچے جاں بحق یا شدید زخمی ہو چکے ہیں، لیکن فتنہ الخوارج اپنی مہمات کو جاری رکھتے ہوئے الٹا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔
