کراچی: پولیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل محمد فاروق کی نمازِ جنازہ ادا، آئی جی سندھ کی ورثاء سے تعزیت

کراچی کے ضلع ویسٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد فاروق کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن جنوبی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

اسلام آباد: فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو منظر عام پر

شہید کانسٹیبل محمد فاروق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ایک پولیس مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

نمازِ جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ویسٹ، ٹریفک، ایس ایس پی ویسٹ، کورنگی، کیماڑی، سٹی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران، جوان، شہید کے اہلِ خانہ، رشتہ دار، دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے حوصلے کو سراہا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ پہلے بھی کھڑی تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہر قدم پر ساتھ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ “آپ کبھی خود کو تنہا نہ سمجھیں، محکمہ پولیس سندھ ہر مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔”

آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ شہید کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.34 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.35 PM WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.35 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.36 PM WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.36 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.36 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 20 at 3.23.37 PM

18 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: پولیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل محمد فاروق کی نمازِ جنازہ ادا، آئی جی سندھ کی ورثاء سے تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!