سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی: خفیہ شیشہ بار پر چھاپہ، 8 ملزمان گرفتار، متعدد حقے اور فلیورز برآمد

کراچی: ایسٹ زون کے تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے انصاف ہوٹل کے قریب ایک غیرقانونی اور مضر صحت شیشہ بار / کیفے کو بے نقاب کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کورنگی میں ڈکیتی اور قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھی گرفتار — ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

پولیس کے مطابق، یہ شیشہ بار خفیہ طور پر کیفے کی آڑ میں چلایا جا رہا تھا، جہاں نوجوانوں کو مضر صحت اشیاء استعمال کروائی جا رہی تھیں۔

کارروائی کے دوران پولیس نے 25 عدد شیشہ / حقے، 61 پائپ اور 9 تیار شدہ فلیورز قبضے میں لے لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام برآمد شدہ اشیاء کو ثبوت کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں طارق، ابرار احمد، عمران، اسامہ، محمد سمیر، احمد، ندیم اور بلال شامل ہیں، جن کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو مضر صحت سرگرمیوں سے بچایا جا سکے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی: خفیہ شیشہ بار پر چھاپہ، 8 ملزمان گرفتار، متعدد حقے اور فلیورز برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!