کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا بڑا ایکشن، متعدد عمارتیں منہدم اور سربمہر

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں درجنوں عمارتوں کو منہدم اور متعدد مقامات کو سربمہر کر دیا گیا۔

پاک فضائیہ ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کی حفاظت کرے گی، ایئر چیف کا شہید اسکواڈرن لیڈر کو خراجِ عقیدت

ایس بی سی اے کے ترجمان کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 3/510 پر ساتویں منزل، 3/879 پر چھٹی منزل، اور 2/599 پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم کیا۔ نارتھ کراچی کے سیکٹر 11-A، 5-C-3، اور 11-A کے مختلف پلاٹس پر غیرقانونی دوسری اور تیسری منزلوں کی چھتیں اور دیواریں گرا دی گئیں، جبکہ بعض احاطے سربمہر بھی کر دیے گئے۔

نارتھ ناظم آباد میں بھی بلاک D اور H کے متعدد پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات، دکانیں اور دیواریں منہدم کی گئیں۔ فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ B-421، بلاک 13 پر تعمیر شدہ زینے، پانی کی ٹنکی سمیت ٹاور کو گرایا گیا، جبکہ بلاک 6 کے پلاٹ پر نجی بینک کو استعمال اراضی کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ملیر میں صدیق کلاتھ مارکیٹ کے پلاٹ نمبر 278 پر دوسری منزل کی دیواریں گرائی گئیں۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی روک کر احاطہ سربمہر کر دیا گیا۔ ماری پور میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔

ایس بی سی اے کے مطابق تمام کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن افسران کی نگرانی میں مکمل کی گئیں۔ کارروائی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس بی سی اے پولیس فورس اور علاقہ پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا بڑا ایکشن، متعدد عمارتیں منہدم اور سربمہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!