کراچی: کمشنر کراچی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے مسائل پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

 کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے متعلق ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ، اسد کھوسو، سیکریٹری آر ٹی اے نذر محمد شاہانی، اے سی آر سجاد ابڑو اور کراچی کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

گلوبل ایجوکیشنل ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنسی نمائش، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، آر ٹی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر کے مختلف ٹریفک مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ چنگچی رکشوں کے شہر میں داخلے پر مزید روٹس پر پابندی لگائی جائے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے۔

ناکارہ بسوں جو مختلف روٹس پر چل رہی ہیں، ان کے مالکان سے سیکریٹری آر ٹی اے ملاقات کر کے ایک ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ بسوں کو عوام کے استعمال کے قابل بنایا جا سکے۔ کمشنر نے لیمار مارکیٹ بس اڈے کے مکمل خاتمے کے لیے بھی فوری اقدامات کا حکم دیا۔

رواں ہفتے کمشنر کراچی ذوالفقار آباد ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور کہا کہ اس ٹرمینل کے مسائل کو ہمیشہ کے لیے حل کیا جائے۔ مزید برآں، نئے بس اسٹاپ تعمیر کرنے کے لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کی گئیں۔

کورنگی میں چنگچی رکشوں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان رکشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور غیر قانونی اسٹاپس اور اڈوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کمشنر کراچی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے مسائل پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!