نئی دہلی: آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی پر ریٹائرڈ فوجی افسران کا مودی حکومت پر شدید تنقید

نئی دہلی (رپورٹ) — بھارتی فوج کی آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی اور اس کے بعد وزیروں کی جانب سے فوج پر ہونے والی تنقید کے خلاف ریٹائرڈ فوجی افسران نے سخت احتجاج کیا ہے۔ سابق افسران نے مودی حکومت کی خاموشی اور فوج دشمن بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کراچی: کمشنر کراچی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے مسائل پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

میجر جنرل (ر) شریواستو نے کہا کہ فوج صرف بھارت ماتا کے سامنے جھکتی ہے، نہ کہ سیاستدانوں کے قدموں میں۔ انہوں نے مودی حکومت کے وزیروں کی فوج مخالف بیانات کو شرمناک اور ناقابل قبول قرار دیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ اور نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا کی جانب سے فوج پر کی گئی تنقید پر بھی شدید اعتراض کیا گیا اور کہا گیا کہ جو وزیر فوج کی توہین کرے، وہ قوم کا خادم نہیں بلکہ مودی کا ترجمان ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں شکست نے بھارتی فوج کی حقیقی حالت کو بے نقاب کیا ہے اور مودی حکومت فوجی اداروں کو سیاسی غلام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ریٹائرڈ افسران کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی خاموشی فوج کی توہین میں اس کی شراکت داری ظاہر کرتی ہے، اور فوجی ادارے قوم کے تحفظ کے لیے ہیں، نہ کہ کسی سیاسی حکومت کے غلام۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “نئی دہلی: آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی پر ریٹائرڈ فوجی افسران کا مودی حکومت پر شدید تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!