78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا اہم خطاب متوقع

جنیوا: 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس جنیوا میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے صحت کے شعبے کے رہنما اور ماہرین شریک ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق، اجلاس میں وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم عالمی ایجنڈا پر اتفاق کیا جائے گا۔

شہر پانی کو ترس رہا ہے، میئر 2050 کے پلان بنا رہے ہیں، کے فور کی لاگت 20 سے 200 ارب تک پہنچ گئی: اپوزیشن کا سٹی کونسل اجلاس میں احتجاج

پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کر رہے ہیں، جو اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور پالیسی اقدامات سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے، جن میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں بھی شامل ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق، وزیر صحت عالمی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت کے ساتھ پاکستان میں عوامی صحت کو بہتر بنانے کے آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی اجلاس میں پیش کریں گے۔ پاکستان وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور غیر متعدی بیماریوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرے گا۔

WhatsApp Image 2025 05 19 at 7.03.12 PM

15 / 100 SEO Score

One thought on “78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا اہم خطاب متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!