نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 70 ہزار سے زائد جانوروں سے بھر گئی، سیاسی و کاروباری شخصیات کی آمد، مثالی انتظامات کی تعریف

بڑی عید میں صرف 18 دن باقی رہ گئے ہیں اور نادرن بائی پاس پر قائم "مویشی دوست منڈی” عروج پر پہنچ چکی ہے۔ منڈی میں اونٹ، بیل، بکرے، بچھڑے اور بچھیا کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا اہم خطاب متوقع

اتوار کی رات دیر گئے شہریوں، فیملیز کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں اور تاجر برادری نے بھی منڈی کا رخ کیا۔ رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے لائیو اسٹاک محمد آصف خان، مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر راجہ خلیق الزمان انصاری، اور تاجر اتحاد کمیونٹی کے رہنما جمیل پراچہ نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔

محمد آصف خان نے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی اور دیگر سہولیات کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "میں نے ایسی منظم مویشی منڈی کہیں نہیں دیکھی، فوڈ اسٹریٹ بھی شاندار ہے۔”

راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ "یہ صرف ایشیا نہیں، بلکہ دنیا کی سب سے بڑی قربانی مویشی منڈی بنتی جا رہی ہے، اس کا کریڈٹ انتظامیہ اور میڈیا سیل کو جاتا ہے۔”

جمیل پراچہ نے کہا کہ "یہاں رات کے کسی بھی وقت شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آ رہے ہیں، جو بہترین انتظامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”

ایڈمنسٹریٹر فیصل علی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر سے آئے 70 ہزار سے زائد جانور مختلف بلاکس کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ کشمور سے بیوپاری عبدالرزاق 78 خوبصورت جانور لے کر پہنچے، جبکہ ہالانی سے فہیم 100، رحیم یار خان سے اکرم چولستانی نسل کے 60-70 جانور، راجن پور کے نوجوان بیوپاری 3 سے 20 من وزنی مویشی، اور کراچی کے سلیم اختر 24 منوں وزنی جانور لے کر "وی وی آئی پی بلاک” پہنچے ہیں۔

منڈی میں جانوروں کے سنگھار کے لیے پائل، مہرے، جھومر، جھانجھن کے اسٹالز بھی موجود ہیں، جنہیں باجوڑ کے رہائشی عبد اللہ اور ضیاء الدین نے شہر کے مقابلے میں سستے نرخوں پر سجایا ہے۔

اختتام پر مہمانوں کو سپروائزر مرتضیٰ سادری والا، میڈیا سیل کے انچارج ذکی ابڑو، کوآرڈینیٹر فیروز، ماجد خان، اور ذیشان حیدر ابڑو نے شیلڈز بھی پیش کیں۔ معزز مہمانوں نے مویشی منڈی کے مختلف اسٹالز اور فوڈ اسٹریٹ کا بھی دورہ کیا۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 70 ہزار سے زائد جانوروں سے بھر گئی، سیاسی و کاروباری شخصیات کی آمد، مثالی انتظامات کی تعریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!