کراچی میں غیرقانونی چنگچی اور موٹرکیب رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل پر غور کیا گیا، جس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔
اسحٰق ڈار کا دورہ چین باہمی تعاون علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی پر بات چیت متوقع

چنگچی رکشوں کے خلاف سخت اقدامات

کمشنر کراچی نے کورنگی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی چنگچی رکشہ اسٹاپس اور اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات

کمشنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو تاکید کی ہے کہ غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ اور خود ساختہ روٹس پر چلنے والے رکشوں کے خلاف مربوط آپریشن کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

موٹرکیب رکشوں پر عارضی پابندی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سفارش پر شہر میں "ون پلس ٹو” اور "ون پلس فور” موٹر کیب رکشوں پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔
یہ پابندی 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک نافذ العمل ہے اور اس کا اطلاق کراچی کی اہم شاہراہوں پر کیا گیا ہے۔

پابندی کا دائرہ کار

حکام کے مطابق پابندی کے تحت شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے اطراف علاقوں میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور رکشے چلانے پر مکمل پابندی ہے۔

خلاف ورزی پر قانونی کارروائی

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر مجاز اور خود ساختہ روٹس پر چلنے والے رکشے شہریوں کے لیے ٹریفک میں بڑی رکاوٹ بن رہے تھے، جسے ختم کرنا ناگزیر ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں غیرقانونی چنگچی اور موٹرکیب رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!