کراچی: تھانہ سعودآباد پولیس نے گٹکا اور ماوا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عمران ولد سگا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی میں غیرقانونی چنگچی اور موٹرکیب رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 130/2025 بجرم دفعہ 8(i) سندھ امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور وہ اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ اس کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
1۔ مقدمہ نمبر 176/2019، دفعات B-336/270/269 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ سعودآباد
2۔ مقدمہ نمبر 28/2022، دفعہ A-8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ سعودآباد
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ضلع کورنگی نے کہا ہے کہ گٹکا ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔