اسحٰق ڈار کا دورہ چین باہمی تعاون علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی پر بات چیت متوقع

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چین کے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں شدت خان یونس میں خصوصی آپریشن جبری انخلا اور 160 فضائی حملے

سہ فریقی اجلاس کی تیاریاں

ذرائع کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی کل چین پہنچیں گے، جس کے بعد پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی بات چیت متوقع ہے۔ اجلاس میں باہمی تجارت، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں استحکام پر غور کیا جائے گا۔

پاک-چین تعلقات کا اعادہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحٰق ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان "ہر موسم کی شراکت داری” کا تسلسل ہے اور یہ اعلیٰ سطحی روابط کا حصہ ہے۔ ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً پاک-بھارت تنازع کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اسحٰق ڈار کا بیان

چین روانگی سے قبل سرکاری ٹی وی ‘پی ٹی وی’ سے گفتگو میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے بتایا کہ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر ہو رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران چینی وزیر خارجہ سے ان کی 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور 60 سے زائد بار رابطہ ہوا ہے۔

بھارت پر پاکستان کا مؤقف

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹے الزامات کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی "بلیم گیم” پوری دنیا کے سامنے آ چکی ہے اور اب دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد تھے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “اسحٰق ڈار کا دورہ چین باہمی تعاون علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی پر بات چیت متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!