کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقع ایک بحالی مرکز پر نامعلوم ملزمان کے حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
بی بی ماہمؑ کے روضہ پر سرکاری تعمیرات رکوانے کی کوشش، فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی مذمت
وزیر داخلہ سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات اور جائے وقوعہ سے حاصل کیے گئے شواہد کی روشنی میں ملزمان تک پہنچنے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت سے وابستہ ان بحالی مراکز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے مقامی معززین اور اہم شخصیات کو بھی ایسے مراکز کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال اور فلاحی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
