کراچی: ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں پیدا شدہ حساس صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمشنرز، حساس اداروں کے افسران، سندھ ایمرجینسی کے سعد بھٹو و توقیر احمد، کے الیکٹرک اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈہ: پاکستان پر میزائل حملے کا جھوٹا الزام جھوٹ ثابت ہوا
اجلاس میں ملیر اور گلشن حدید میں گرنے والے ڈرون پر شدید تشویش اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے پورے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ "بھارت کا جنگی جنون اسے لے ڈوبے گا، ہر پاکستانی جذبۂ شہادت سے سرشار ہے اور دشمن کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔”
انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فوکل پرسنز مقرر کریں، ایمرجنسی کے پیش نظر تمام مشینری میں فیول ہر وقت مکمل رکھا جائے، لاؤڈ اسپیکرز، ایمبولینسز اور فرسٹ ایڈ میڈیسن ہر وقت تیار رکھی جائیں۔ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو آن بورڈ رکھا جائے اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مؤثر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے اور فوری طور پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کے نمبرز درج ذیل ہیں:
99260049 / 99334196
