بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈہ: پاکستان پر میزائل حملے کا جھوٹا الزام جھوٹ ثابت ہوا

کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کا بے بنیاد دعویٰ کیا، جس کی زمینی حقائق سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن: تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ 91 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد

دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں میزائل گرنے کی خبر محض ایک جھوٹا دعویٰ ہے۔ میزائل یا کوئی اور پروجیکٹائل زمین پر گرا ضرور، لیکن نہ آگ لگی، نہ گھاس جلی اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا، جو واضح طور پر کسی حملے کی تردید کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروپیگنڈا مہم بھارت کی اپنی عسکری ناکامیوں — خصوصاً لڑاکا طیاروں کی تباہی — سے توجہ ہٹانے کی ایک سوچی سمجھی چال ہے۔ دفاعی ماہرین نے اس صورتحال کو ’پہلگام فالس فلیگ آپریشن‘ جیسے واقعے سے تشبیہ دی، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت داخلی طور پر فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر ڈال کر عالمی برادری کی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا مودی سرکار کا اہم ہتھیار بن چکا ہے، جو نہ صرف فیک نیوز پھیلانے میں پیش پیش ہے بلکہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوششوں میں بھی ملوث ہے۔

بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو بھارتی میڈیا حب الوطنی کے نام پر پیش کرتا ہے، جس سے ان کے اصل عزائم عیاں ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!