بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری، جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے بیٹے تھے، کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں انتہائی رقت آمیز ماحول میں ادا کی گئی۔
کراچی: نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا 21 واں روز، قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی
نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام، شہید کے عزیز و اقارب، فوجی جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیرِاعظم نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کا رویہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ہے۔
صدر اور وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی گئی۔

