کراچی (اسٹاف رپورٹر) نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا 21 واں روز جاری ہے، اور یہ منڈی آہستہ آہستہ اپنے جوبن پر پہنچ رہی ہے۔ گیارہ سو ایکٹر رقبے پر پھیلی یہ منڈی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کے جانوروں کی آمد کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، اور وی آئی پی بلاک کے ساتھ مال مویشی منڈی میں اُترنا شروع ہو چکے ہیں۔
کراچی میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف ناظم آباد ٹاؤن میں زبردست مزاحمتی احتجاج
کراچی کے نوجوانوں نے بھی بیوپاریوں کے ساتھ اپنے مویشی فروخت کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ عزیز آباد کراچی کے رہائشی نوجوان بلال گلابی نسل کے بچھڑے اور بچھیا لے کر منڈی پہنچے ہیں، جبکہ نوشہروفیروز کا عاطف علی سہتو 50 قربانی کے جانوروں کے ساتھ اوباڑو سے، اور عامر علی بھٹو 50 قربانی کے جانور لے کر منڈی پہنچے ہیں۔ کشمور سے بھی بیوپاری اعلی نسل کے 80 سے 85 قربانی کے جانور لے کر مویشی منڈی میں آئے ہیں۔
کشمور کے نوجوان الطاف نے گلابی اور سندھی نسل کے بچھڑے منڈی میں لائے ہیں، جبکہ گڈو بیراج گھوٹکی سے رمضان اور سکھر سے قربانی کے جانور لے کر عبدالغنی بلوچ بھی منڈی پہنچے ہیں۔
17 اپریل سے فنکشنل ہونے والی مویشی منڈی میں عیدالضحی تک قربانی کے جانوروں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب خریداری کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے، اور کھانے پینے کے اسٹالز بھی قائم ہو چکے ہیں۔ قربانی کے شوقین افراد کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر من پسند قیمتوں پر جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
English Tags:
Karachi, Northern Bypass Cattle Market, Eid al-Adha, Sacrifice Animals, Livestock Trade, Karachi Youth, Cattle Market, Animal Sale, Cattle Market Trends, Eid Preparation