کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے منسلک نیٹ ورک کے دو کارندے گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) — اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ سپر ہائی وے کے کچا پکا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ آپریشن کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دو اہم کارندے حاجی محمد اور شعیب الدین عرف یاسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی کو کینجھر جھیل کی پائپ لائن پھٹنے سے کروڑوں کا نقصان، تدریسی عمل متاثر

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 700 گرام کرسٹل (آئس) برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ منشیات بلوچستان کے ضلع نوشکی سے فیض اللہ نامی ڈرگ ڈیلر سے حاصل کی جاتی ہے اور پھر مختلف لوکل گاڑیوں کے ذریعے کراچی منتقل کی جاتی ہے۔

ملزمان نے مزید بتایا کہ منشیات کراچی کے پوش علاقوں سمیت اسکولز، کالجز اور دیگر مقامات پر بائیک رائیڈرز کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں، جبکہ سپلائی لینے والے افراد براہِ راست بلوچستان میں موجود فیض اللہ سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ انکشافات کی روشنی میں ممکنہ مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے منسلک نیٹ ورک کے دو کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!