کراچی میں قانون کی عملداری سوالیہ نشان، 34 روز میں 52 شہری نامعلوم گولیوں کا نشانہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) — کراچی شہر میں لاقانونیت نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پولیس افسران کی مبینہ بے حسی اور عدم دلچسپی کے باعث صرف 34 روز میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں سے 52 سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے منسلک نیٹ ورک کے دو کارندے گرفتار

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں گولی لگنے کے لیے کسی جرم یا مزاحمت کی ضرورت نہیں رہی، صرف غلط وقت پر غلط جگہ موجود ہونا ہی کافی ہے۔ اس بڑھتے ہوئے رجحان نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ان واقعات کی تفتیش محض رسمی بیانات اور کاغذی کارروائیوں تک محدود نظر آتی ہے۔

پولیس ریکارڈ کی روشنی میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے

ڈسٹرکٹ ویسٹ: اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، پیر آباد اور منگھوپیر میں 16 افراد زخمی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل: نیو کراچی، لیاقت آباد، ناظم آباد، پاپوش نگر میں 13 واقعات۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی: 6 واقعات

کورنگی: 4 افراد زخمی

ایسٹ، ساؤتھ، اور سٹی: میٹھادر، بلوچ کالونی، بہادرآباد، ڈیفنس، سائٹ، چاکیواڑہ، کلری جیسے علاقوں میں بھی واقعات رپورٹ ہوئے۔

جرم کی نوعیت: صرف اسٹریٹ کرائم نہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ نامعلوم گولیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اب محض اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو متاثر کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک غیر قانونی اسلحے کی ترسیل اور اس کے کھلے عام استعمال پر مؤثر کنٹرول نہیں کیا جاتا، اس رجحان کو روکا نہیں جا سکتا۔

پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

ایک سابق پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کی کارکردگی محض "پریس ریلیز” تک محدود ہو چکی ہے، جبکہ تحقیقات محض رسمی کارروائی بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق، اس وقت تک حقیقی بہتری ممکن نہیں جب تک ذمہ دار افسران کو جوابدہ نہیں بنایا جاتا۔

حکومت کی خاموشی

شہریوں کی جانب سے بارہا مطالبات کے باوجود نہ کوئی مؤثر ایکشن لیا گیا اور نہ ہی کوئی جامع پالیسی سامنے آئی ہے۔ نامعلوم گولیوں کا یہ جنون اب شہریوں کے روزمرہ معمولات، تعلیم، کاروبار اور نفسیاتی صحت پر بھی براہ راست اثر ڈال رہا ہے۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں قانون کی عملداری سوالیہ نشان، 34 روز میں 52 شہری نامعلوم گولیوں کا نشانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!