ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں افغان بستی کے دوستوں کا اسٹال توجہ کا مرکز، گلابی، ساہیوال اور چولستانی نسل کے جانوروں کی دھوم

کراچی: ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت زوروں پر ہے، اور افغان بستی سے آئے بیوپاریوں کا مشترکہ اسٹال شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ گلابی، ساہیوال، سندھی اور چولستانی نسل کے بھاری بھرکم اور دلکش جانور خریداروں کی خاص توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ترکیہ اور عمان کے سفیروں کی نیول چیف سے ملاقات، بحری سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

بیوپاری حاجی محمد کے مطابق افغان بستی کے تمام دوستوں نے مل کر پنجاب اور اندرونِ سندھ سے اعلیٰ نسل کے جانور خرید کر منڈی میں لائے ہیں، تاکہ کراچی کے شہریوں کو مناسب قیمت پر معیاری قربانی کے جانور فراہم کیے جا سکیں۔

بکرا فروش علی چانڈیو نے بتایا کہ وہ سانگھڑ سے 35 اعلیٰ نسل کے بکرے لائے تھے جن میں سے 3 فروخت ہو چکے ہیں، اور 200 مزید بکروں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اعلیٰ نسل کے بکرے فراہم کیے جائیں گے۔

پہلوان ببلو نامی بکرے کا مالک کہتا ہے کہ اس نے ببلو کی ایک سال خدمت کی ہے اور یہ کالا بکرا خاص طور پر کراچی والوں کی "نظر اتارنے” کے لیے لایا گیا ہے۔ بکروں کی قیمتیں 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔

منڈی میں سانگھڑ، نوشہرو فیروز، پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے جانور، جن میں بیل، گائے، بچھیا، اونٹ اور بکرے شامل ہیں، بڑی تعداد میں موجود ہیں اور جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے، منڈی کی رونقیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں افغان بستی کے دوستوں کا اسٹال توجہ کا مرکز، گلابی، ساہیوال اور چولستانی نسل کے جانوروں کی دھوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!