کور کمانڈر ملتان کی تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، نوجوانوں کی قومی رہنمائی پر زور

ڈی جی خان — کور کمانڈر ملتان نے غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست کی، جس میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور ایران سمیت دیگر اہم اسٹریٹجک تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر ملتان نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے اور پاکستان ہی ہمیں سب کو متحد رکھتا ہے۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابی کو اجاگر کیا۔

طلبہ و فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ شرکاء نے مستقبل میں بھی ایسے آگاہی اور رہنمائی پر مبنی نشستوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!