ابا جی سرکار کی بخاری گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس آمد، ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (پ ر): معروف روحانی و سماجی شخصیت ابا جی سرکار نے بخاری گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین سید امتیاز الحق بخاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ملکی حالات، پاک بھارت تعلقات اور عالمی سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں افغان بستی کے دوستوں کا اسٹال توجہ کا مرکز، گلابی، ساہیوال اور چولستانی نسل کے جانوروں کی دھوم

سید امتیاز الحق بخاری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کی عوام اس وقت جنگ جیسے ماحول کا سامنا کر رہی ہیں، حالانکہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی آبادی زیادہ ہونے کے باعث وہاں غربت کی شرح پاکستان سے بھی زیادہ ہے، لہٰذا دونوں ممالک کو امن، بھائی چارے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم، سیاستدان اور عوام سب اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ابا جی سرکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات درحقیقت یہودی لابی کی سازش ہیں۔ پاکستان ایک مضبوط اسلامی ریاست ہے جو مسلم دشمن عناصر کو برداشت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے زور دیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تاکہ موجودہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر معروف کاروباری شخصیات ابراہیم پٹنی، نہال صدیقی اور احسان جمال بھی موجود تھے۔

One thought on “ابا جی سرکار کی بخاری گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس آمد، ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!