اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ اور عمان کے سفیروں نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے اہم ملاقاتیں کیں۔
بھارت میں آزادی صحافت خطرے میں، مودی حکومت میں صحافیوں پر دباؤ اور دہشتگردی کے الزامات
ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں قیامِ امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سفیروں نے پاک بحریہ کی خطے میں بحری سکیورٹی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور ان اقدامات کی تحسین کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور عمان کے سفیروں کے یہ دورے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔