کراچی ( اسٹاف رپورٹر) — ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے نیو میانوالی کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان جمیل ولد علی نواز اور علی عرف گھٹو ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی۔ برآمدہ موبائل فون/واردات کے حوالے سے مقدمہ الزام نمبر 574/2025 تھانہ پیرآباد میں درج کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور قبل ازیں درج ذیل مقدمات میں بھی گرفتار ہو چکے ہیں:
-
مقدمہ نمبر 601/2024 بجرم دفعہ 9(2)-2 نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ شاہراہ نورجہاں۔
-
مقدمہ نمبر 14/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ، تھانہ نارتھ ناظم آباد۔
-
مقدمہ نمبر 20/2025 بجرم دفعہ 23 (i) A اسلحہ ایکٹ، تھانہ نارتھ ناظم آباد۔
ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیش جاری ہے۔