کراچی: شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہاشمی گوٹھ کے قریب عمل میں لائی گئی۔

کراچی: ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی تجاویز پر تفصیلی غور

کارروائی کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا اور ایک عرصے سے پولیس کی نظروں میں تھا۔ اب اس کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اس کے ماضی کے جرائم اور کسی ممکنہ نیٹ ورک سے تعلقات کا پتا لگایا جا سکے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید اہم گرفتاریاں یا انکشافات متوقع ہیں۔

WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.12.13 PM

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!