کراچی: ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی تجاویز پر تفصیلی غور

کراچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش سفری مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کراچی کے مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان، ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے مطالبہ: خطے میں امن کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات پر زور

اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نثار جعفری، چیئرمین یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ یاسین نیازی، صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان، چیئرمین انصاف ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن میاں جان، جنرل سیکریٹری آل ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن جان عالم، اور صدر آل ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن حاجی یوسف شامل تھے۔

اجلاس کے دوران شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، ٹرانسپورٹ سے متعلق چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ نمائندگان نے اپنے اپنے شعبے سے متعلقہ مسائل، تجربات اور تجاویز پیش کیں جنہیں ایڈیشنل آئی جی نے نہایت توجہ سے سنا اور ان پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے لیے محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈرائیورز کی تربیت، درست ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کی فٹنس اور جدید ٹیکنالوجی جیسے ٹریکرز کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں ٹرانسپورٹ کا بنیادی کردار ہے، اور اگر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو قوانین کا مؤثر نفاذ ممکن ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک مسائل کم ہوں گے بلکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

ایڈیشنل آئی جی نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور ٹرانسپورٹ نمائندگان کی باہمی ہم آہنگی مستقبل میں کراچی کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں ایک مثبت قدم ثابت ہو گی۔

WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.11.43 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.11.43 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.11.43 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.11.43 PM 3 WhatsApp Image 2025 05 02 at 5.11.44 PM

One thought on “کراچی: ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی تجاویز پر تفصیلی غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!