کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کامیابی: استعمال شدہ کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی کپڑے کی اسمگلنگ ناکام

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا) کی آڑ میں بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑے کی اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عثمان وزیر کا شاندار کامیابی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین احمد وانی کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بلوچستان سے اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑا ممکنہ طور پر لنڈے کی آڑ میں کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) سید محمد رضا نقوی کو ہدایات جاری کی گئیں، جس کے تحت ASO کی ٹیموں نے سخت نگرانی اور پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا۔

گزشتہ روز آر سی ڈی ہائی وے پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے ایک ٹرالر (رجسٹریشن نمبر JP-8287) کو روکا، جس پر 40 فٹ کا کنٹینر لوڈ تھا۔ ڈرائیور نے استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا) کی بلٹی پیش کی، لیکن شک کی بنیاد پر کنٹینر کھول کر معائنہ کیا گیا تو اس میں نئے غیر ملکی کپڑوں کے رولز اور بنڈلز موجود پائے گئے۔

ٹرالر کو تحویل میں لے کر ASO کے گودام منتقل کیا گیا، جہاں تفصیلی جانچ کے نتیجے میں ساڑھے چھ کروڑ (65,000,000) روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا برآمد ہوا۔ برآمد شدہ سامان کی تفصیل درج ذیل ہے:

2170 کلوگرام لنڈا

2500 کلوگرام صوفہ کلاتھ

11755 کلوگرام جے کارڈ فیبرک

2600 کلوگرام ایمبرائڈ نیٹ فیبرک

1400 کلوگرام ایمبرائڈ ڈائڈ ٹیکسٹائل فیبرک

برآمد شدہ مال کو ضبط کر کے کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp Image 2025 04 28 at 3.49.48 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 28 at 3.49.48 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 04 28 at 3.49.49 PM WhatsApp Image 2025 04 28 at 3.49.49 PM 1

One thought on “کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کامیابی: استعمال شدہ کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی کپڑے کی اسمگلنگ ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!