نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 2025 میں قربانی کے جانوروں کی آمد عروج پر، بیوپاری خوش

نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی 2025 کا آج دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے خوبصورت اور تگڑے جانور منڈی کی رونق بنے ہوئے ہیں۔

کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کامیابی: استعمال شدہ کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی کپڑے کی اسمگلنگ ناکام

پنجاب کے ملتان، میلسی، شیخووال، وہاڑی، راجن پور، ساہیوال اور احمد پور شرقیہ سے قربانی کے جانور پہنچ چکے ہیں، جب کہ سندھ کے نوشہروفیروز، نواب شاہ، خیرپور، کندھ کوٹ اور کشمور سے بھی بیوپاری اپنے جانوروں سمیت منڈی میں آ چکے ہیں۔

کندھ کوٹ کے بیوپاری نور زادہ بالکانی نے 37 خوبصورت قربانی کے جانور منڈی میں پیش کیے ہیں۔ ان کے مطابق، وہ کشوری، چولستانی اور ساہیوال نسل کے جانور لائے ہیں۔ نور زادہ نے بتایا کہ وہ اب تک 5 سے 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 جانور فروخت کرچکے ہیں۔

اسی طرح کنڈیارو سے چار ٹرکوں میں لدے 60 قربانی کے جانور بھی منڈی پہنچے ہیں۔ بیوپاری کرم علی نے بتایا کہ وہ ساہیوال نسل کے بچھیا اور بچھڑے لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راستے میں سکھر کے مقام پر کچھ مشکلات پیش آئیں، لیکن اب خیریت سے منڈی پہنچ چکے ہیں۔ کرم علی کے مطابق ان کے پاس 4 من سے 8 من وزن تک کے خوبصورت جانور موجود ہیں۔

دوسری جانب، منڈی کے وی وی آئی پی بلاکس میں بھاری بھرکم اور خوبصورت جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ جانوروں کے لیے ہوٹلز قائم کر دیے گئے ہیں اور دیگر سہولیات جیسے اسٹالز اور ریفریشمنٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 2025 میں قربانی کے جانوروں کی آمد عروج پر، بیوپاری خوش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!