تھر کا کوئلہ: پاکستان کی کمزور معیشت کے لیے ممکنہ "گیم چینجر”، ماہرین کی حیران کن بریفنگ

تھرپارکر (نمائندہ تشکر نیوز) — تھر کے وسیع کوئلہ ذخائر پاکستان کی اقتصادی بحالی میں انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تھر میں موجود کوئلہ آئندہ دو صدیوں تک سالانہ 50 ہزار میگاواٹ سستی ترین بجلی فراہم کر سکتا ہے، جب کہ پاکستان کی موجودہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی طلب محض 32 ہزار میگاواٹ ہے۔

کراچی مویشی دوست منڈی میں مزید 5 ٹرک مویشیوں کے پہنچ گئے، تعداد 2000 کے قریب پہنچ گئی

باقی ماندہ بجلی افغانستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو برآمد کر کے پاکستان سالانہ اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔

یہ انکشافات اینگرو کول مائنز اور شنگھائی الیکٹرک کی انتظامیہ نے وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی دعوت پر تھر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے ایک گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیے۔

اینگرو کول مائنز کے جنرل مینیجر فیاض سومرو نے بتایا کہ تھر میں 1992 میں کوئلہ کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے، اور سندھ حکومت کی درخواست پر 2008 میں اینگرو کول مائننگ کمپنی نے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے کیے۔ بلاک 2 میں 2013 میں مائننگ لیز ملی اور 2019 میں تجارتی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع ہوئی۔

2022 میں فیز II مکمل طور پر فعال ہوا اور 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جانے لگی۔ سی پیک کے تحت چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے بلاک ون میں جدید بجلی گھر قائم کیا۔

کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈونگ نے بریفنگ میں کہا کہ تھر کے کوئلے کے کل ذخائر 175 ارب ٹن ہیں، جن کی تخمینہ شدہ مالیت 29 کھرب امریکی ڈالر بنتی ہے۔ ان ذخائر کی مالیت سعودی عرب اور ایران کے تیل کے ذخائر سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ قدرتی خزانہ اگرچہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر بین الاقوامی استعماری قوتیں اس سے بخوبی واقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے حالیہ معاہدوں میں ایسے شرائط شامل کیے گئے جن سے اس منصوبے پر پیش رفت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا سکیں۔

پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس قیمتی قدرتی وسائل کے استعمال میں خود انحصاری، شفاف پالیسی اور قومی اتفاق رائے کو مقدم رکھے تاکہ ملک کو معاشی غلامی سے آزاد کیا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 04 22 at 5.25.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 22 at 5.25.01 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 04 22 at 5.25.03 PM WhatsApp Image 2025 04 22 at 5.25.03 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “تھر کا کوئلہ: پاکستان کی کمزور معیشت کے لیے ممکنہ "گیم چینجر”، ماہرین کی حیران کن بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!