نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی میں مویشیوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق منڈی میں مویشیوں سے بھرے مزید پانچ ٹرک پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد منڈی میں موجود مویشیوں کی مجموعی تعداد دو ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کب ختم ہوگی محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی سامنے آگئی
ان ٹرکوں میں 100 سے زائد مویشی لائے گئے ہیں، جو کراچی کے علاقوں میمن گوٹھ اور بھینس کالونی سے آئے ہیں۔ مویشی دوست منڈی میں پنجاب اور سندھ بھر سے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بیوپاریوں کے مطابق، ہر روز کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگ منڈی کا رُخ کر رہے ہیں اور اب تک تقریباً 50 مویشی فروخت ہو چکے ہیں۔
خریداروں نے منڈی میں قیمتوں کو مناسب قرار دیا ہے۔ ایک خریدار فیملی کا کہنا تھا، "منڈی کی قیمتیں مناسب ہیں، آج ہی مویشی خرید کر لے جائیں گے۔”
منڈی میں جنرل، وی آئی پی، اور وی وی آئی پی بلاکس کے لیے بیوپاریوں کی آمد بھی جاری ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی منڈی کی رونقیں مزید بڑھیں گی۔