پاکستان اور روس کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری پر اتفاق، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور کثیر الجہتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
یمن میں امریکی حملے: حوثی ذرائع کے مطابق 38 شہادتیں، امریکا کا حوثیوں کے معاشی ذرائع کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں طویل المدتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسحٰق ڈار نے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

سرگئی ریابکوف پاکستان-روس اسٹریٹجک استحکام مشاورتی گروپ کے 15ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اقتصادی، فوجی، اور توانائی کے شعبوں میں تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 2024 میں دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں خاص کردار توانائی کے شعبے میں پیش رفت کا رہا، بشمول ایل این جی کی فراہمی اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر جاری بات چیت۔

بین الحکومتی کمیشن کا نواں اجلاس 2023 میں ماسکو میں ہوا تھا، جس میں تعلیم، صحت، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں آٹھ معاہدے طے پائے تھے۔

اسی سال روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن اور نائب وزیراعظم الیکسی اوورچُک کے اسلام آباد کے دوروں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا۔

دفاعی تعاون میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کی مثال مشترکہ فوجی مشق "درزبہ VII” ہے، جو انسداد دہشت گردی اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہی۔ اسلحے کی تجارت نے بھی دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو وسعت دی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور روس کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری پر اتفاق، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!