دنیا کے طویل القامت افراد میں شمار ہونے والے نصیر سومرو 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی سالوں سے پھیپھڑوں کے عارضے اور جوڑوں کے شدید درد میں مبتلا تھے۔ ان کی طویل بیماری کے باعث انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کراچی: رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025، رمضان ایف سی اور کراچی یونائیٹڈ کی شاندار کامیابیاں، جرمن مہمانوں کی خصوصی شرکت
اہلِ خانہ کے مطابق نصیر سومرو نے اپنی 7 فٹ 9 انچ کی غیر معمولی قامت کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کا قد عام افراد سے تقریباً تین فٹ زیادہ تھا، جس کی وجہ سے وہ ہر محفل کی توجہ کا مرکز رہتے تھے۔
اپنی شہرت کے سبب انہیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) میں ملازمت دی گئی تھی، لیکن گزشتہ چند سالوں سے حکومتی اور ادارے کی عدم توجہی کے باعث وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق نصیر سومرو پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث متعدد بار زیرِ علاج رہے، لیکن آخرکار زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال پر عزیز و اقارب اور علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے۔