کراچی: رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025، رمضان ایف سی اور کراچی یونائیٹڈ کی شاندار کامیابیاں، جرمن مہمانوں کی خصوصی شرکت

نیا ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم پر جاری رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025 (سیزن 5) جو کہ NSA اور NNG اکیڈمی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، شہر کراچی اور پاکستان کے بہترین اور بڑے فٹبال ٹورنامنٹس میں شمار ہوتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر میچ کے بعد "مین آف دی میچ” کا انعام بھی دیا جا رہا ہے۔

نیب کی بڑی کارروائی: بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس، جائیدادیں اور گاڑیاں منجمد

ٹورنامنٹ کے خصوصی مہمان جرمنی کے شہر ہمبرگ سے تعلق رکھنے والے کرسٹوف اور اولیور تھے، جنہوں نے ٹورنامنٹ کو خوب سراہا اور کہا کہ پاکستان میں فٹبال ایک مقبول کھیل ہے، اور یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور انہیں یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی، خاص طور پر نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں میچ دیکھ کر۔

ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں رمضان ایف سی اور کلفٹن ڈولفن فٹبال کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ پہلے ہاف کے 35ویں منٹ میں رمضان ایف سی نے پہلا گول اسکور کیا جبکہ دوسرا گول 80ویں منٹ میں کیا، یوں رمضان ایف سی نے یہ میچ 0-2 سے اپنے نام کر لیا۔ "مین آف دی میچ” کا ایوارڈ رمضان ایف سی کے عبید سینیئر کو دیا گیا۔

اس میچ کے ریفری قاری طاہر جبکہ اسسٹنٹ ریفری راشد اور عارف گوادری تھے، شاہ نواز فورتھ ریفری اور جاوید میچ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب اور کیماڑی محمڈن فٹبال کلب کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں کراچی یونائیٹڈ نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025، رمضان ایف سی اور کراچی یونائیٹڈ کی شاندار کامیابیاں، جرمن مہمانوں کی خصوصی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!