جنوبی وزیرستان (تھینک یو نیوز) جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے ڈپٹی کمشنرز نے صبح سے نافذ کرفیو کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہنے والے تمام راستے اب ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں۔
پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک اور تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جب کہ وانا گومل زام روڈ بھی سارا دن ٹریفک کے لیے کھلا رہا۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق احمد وام سے کوٹکئی تک کا راستہ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
دونوں ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے باعث نافذ کیا گیا تھا، تاہم صورتحال بہتر ہونے کے بعد تمام راستے بحال کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔