کراچی میں مرغی کا گوشت 780 روپے کلو تک جا پہنچا، سرکاری نرخ نظرانداز

کراچی: شہرقائد میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ پر فروخت نہ ہوسکا، سرکاری ریٹ ہوا میں اُڑا دیے گئے، اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف پولیس اور فورسز بہادری سے لڑ رہی ہیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

سرکاری فہرست کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم شہر میں مختلف علاقوں میں 750 سے 780 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کے دعووں اور جرمانوں کے باوجود قیمتوں پر قابو نہیں پایا جا سکا، اور رواں ماہ کے دوران فی کلو قیمت میں 150 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف زبانی دعوے کر رہی ہیں، جبکہ بازار میں کہیں بھی سرکاری نرخ پر گوشت دستیاب نہیں۔

خریداروں نے شکایت کی ہے کہ مرغی کا گوشت متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہوتا جا رہا ہے اور روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!