پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی، حکومت کا نیا ٹیکس یا لیوی عائد کرنے پر غور: ذرائع

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم یہ ریلیف حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی یا کاربن ٹیکس لگانے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت حکومت کم شرح سود پر ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کے لیے پیٹرولیم لیوی بڑھانے یا نیا کاربن ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کو افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کی مذمت، وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی تو پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدی پریمیم میں کمی کے باعث قیمتوں میں یہ ممکنہ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 10 دن میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔

اس وقت ایکس ڈپو قیمت کے مطابق:

پیٹرول: 255.63 روپے فی لیٹر (متوقع نئی قیمت: 242 روپے)

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 258.64 روپے فی لیٹر (متوقع نئی قیمت: 250 روپے)

مٹی کا تیل: 168.12 روپے فی لیٹر (مارکیٹ میں اصل قیمت: 300 تا 350 روپے)

لائٹ ڈیزل آئل: 153.34 روپے فی لیٹر (متوقع نئی قیمت: 146 روپے)

پیٹرول عام شہریوں، نجی ٹرانسپورٹ، رکشہ اور موٹر سائیکل استعمال کنندگان کے لیے بنیادی ایندھن ہے اور اس کی قیمت میں کمی سے متوسط اور نچلے طبقے کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) بھاری گاڑیوں، ٹرینوں، زرعی مشینری کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں کمی یا اضافہ مہنگائی پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔

حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر اس وقت بھی 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں:

60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل)

16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی شامل ہیں۔

مزید یہ کہ ڈیلرز اور آئل کمپنیوں کا 17 روپے فی لیٹر مارجن بھی شامل ہے۔

قانونی طور پر حکومت کو پی ڈی ایل 70 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا اختیار حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی یا کاربن ٹیکس بڑھایا گیا تو عوام کو قیمتوں میں کمی کا ممکنہ فائدہ محدود ہو سکتا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!