مودی کا بھارت عالمی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

لندن: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کی خفیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔
آفاق احمد کا سندھ حکومت سے پانی کے سودے کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ، 18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس قرار

اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، اور مودی کا بھارت ایک مکمل دہشت گرد حکومت میں تبدیل ہو چکا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پُرتشدد جبر میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا واضح ثبوت ہے، جس کے تحت بھارت پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے خفیہ دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف بیرونِ ملک اپنے مخالفین کے قتل میں ملوث ہے بلکہ انتہا پسندی، سرحد پار دہشت گردی اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گرد گروہوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے بھارت کو عالمی سطح پر ریاستی دہشت گردی کا مرکز بنا دیا ہے اور ’را‘ (بھارتی خفیہ ایجنسی) کی بے لگام کارروائیاں پورے جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے انٹیلی جنس نیٹ ورک پر سفارتی اور سکیورٹی پابندیاں عائد کی جائیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کی ان خفیہ دہشت گردانہ کارروائیوں پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی اور اگر مودی حکومت کا احتساب نہ کیا گیا تو مستقبل کے حملے اور زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “مودی کا بھارت عالمی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!