آفاق احمد کا سندھ حکومت سے پانی کے سودے کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ، 18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس قرار

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت قوم کو بتائے کہ دریائے سندھ سے نکلنے والی چھ نہروں کا سودا کتنے میں کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنا سکتی، کینال کا مسئلہ سندھ کے عوام کا ہے، اس پر وہ اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اس کینال معاہدے پر آصف علی زرداری کے دستخط بھی موجود ہیں، لہٰذا حکومت سندھ کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔

جعفر ایکسپریس حملہ: 33 دہشتگرد ہلاک، تمام مسافر بازیاب، دہشتگردوں کے بھارتی میڈیا و سہولت کاروں سے رابطے کے انکشافات

آفاق احمد نے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر کوئی بھی حادثہ پیش آیا تو اس کی ایف آئی آر ہائیڈرنٹ مالکان اور ٹھیکیداروں کے خلاف درج کروائی جائے گی کیونکہ بیشتر ٹینکرز اور ڈمپرز کی فٹنس غیر معیاری ہے، جو ان حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 مارچ متحدہ قومی موومنٹ کا نہیں بلکہ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ اگر یومِ تاسیس منانا چاہتی ہے تو وہ 1997 کی اپنی قیام کی تاریخ منائے، بصورت دیگر اس خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

آفاق احمد نے اعلان کیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جلد پارٹی آفس قائم کیا جائے گا اور آئندہ دو ہفتوں میں وہ خود وہاں بیٹھ کر عوامی مسائل سنیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں آفاق احمد نے کہا کہ 18 مارچ کے لیے عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لیں، اس دن یومِ تاسیس شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا اور سفید کپڑے سے متعلق ایک بڑا اعلان بھی کیا جائے گا۔

الطاف حسین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا الطاف حسین سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں، تاہم 22 اگست کی تقریر کے بعد مہاجر عوام کے شدید دباؤ پر الطاف حسین کو معافی مانگنی پڑی تھی، کسی فرد واحد کے دباؤ پر نہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد کا سندھ حکومت سے پانی کے سودے کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ، 18 مارچ مہاجر قومی موومنٹ کا یومِ تاسیس قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!