پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے، وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) برائے پولیو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔

پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے، وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال

وزیرِ صحت کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں پولیو مہم کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال اب تک صرف 6 کیسز سامنے آئے ہیں، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ "پولیو کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے اور یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنا ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشن کی کامیابی کے لیے قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ "کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر ان کی مدد سے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، خاص طور پر حساس علاقوں جیسے بنوں میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔”

وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ "ہم نے پختہ عزم کیا ہے کہ اپنے دورِ وزارت میں پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے، انشاءاللہ۔”

59 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!