جعفر ایکسپریس حملہ: 33 دہشتگرد ہلاک، تمام مسافر بازیاب، دہشتگردوں کے بھارتی میڈیا و سہولت کاروں سے رابطے کے انکشافات

ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق 11 مارچ کو دوپہر 1 بجے دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو روکنے کے لیے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بنا کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سے مکمل، تمام مسافر بحفاظت بازیاب، 33 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے کیے گئے بروقت اور منظم آپریشن میں تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آپریشن میں پاک آرمی، ایئر فورس، ایف سی، اور ایس ایس جی کمانڈوز نے حصہ لیا۔

فورسز نے حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں نشانہ بازوں کے ذریعے تمام خودکش بمباروں کو انجام تک پہنچایا تاکہ معصوم مسافروں کو نقصان نہ ہو۔

دہشتگرد افغان سرزمین سے موجود اپنے سہولت کاروں اور ماسٹرمائنڈ سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے رابطے میں تھے۔

افسوسناک طور پر آپریشن سے پہلے دہشتگردوں کی درندگی کے باعث 21 معصوم مسافر شہید ہوئے جبکہ ایف سی کے 4 اہلکار بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا اور مرحلہ وار تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے جس علاقے میں واردات کی، وہ انتہائی دشوار گزار اور سڑکوں سے دور تھا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کا بھی تعاقب جاری ہے۔

مزید بتایا گیا کہ جیسے ہی حملہ ہوا، بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ بیرونی طاقتیں دہشتگردی کی سہولت کاری کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ ایسے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ریلوے پکٹ پر تعینات 3 ایف سی اہلکار بھی اس حملے میں شہید ہوئے جبکہ ٹرین کی مکمل تلاشی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارروائی بھی جاری ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “جعفر ایکسپریس حملہ: 33 دہشتگرد ہلاک، تمام مسافر بازیاب، دہشتگردوں کے بھارتی میڈیا و سہولت کاروں سے رابطے کے انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!