کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرمنل سہیل اختر گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ضلع کیماڑی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں سرگرم خطرناک اسٹریٹ کرمنل سہیل اختر کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول اور اورنگی سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے اہم ملاقات

پولیس کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 87/25 بجرم دفعہ 381A کے تحت رجسٹرڈ کیس کی مال مسروقہ ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم سہیل اختر نے انکشاف کیا کہ اس نے دو روز قبل اپنے ساتھی اشتیاق کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں ایک شہری عادل سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ واردات کے دوران اشتیاق کو موقع پر اہل علاقہ نے پکڑ لیا تھا جبکہ سہیل اختر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے اسی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے گرفتار کر لیا۔ اس واردات کا مقدمہ نمبر 99/25 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ مومن آباد میں درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم سہیل اختر اس سے قبل بھی تھانہ منگھو پیر میں درج ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 812/23 بجرم دفعہ 392/397/34 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کی گرفتاری ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں چوکی انچارج عابد آباد ماجد جدون اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔

ملزم کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 116/25 بجرم 23(1)A درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرمنل سہیل اختر گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!