ڈسٹرکٹ ایسٹ: جمشید ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جمشید ڈویژن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اور عادی مجرم عبدالمنان ولد جمال الدین کو گرفتار کر لیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے جمہوریہ کوریا کے قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو
پولیس کے مطابق تھانہ سولجر بازار کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پارسی کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن جو کہ وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا، برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار عبدالمنان ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے، جو ماضی میں بھی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے اور کئی بار جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات کی تفصیل:

مقدمہ نمبر 305/2015، دفعہ 395/34 7ATA، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 387/2018، دفعہ 353/324/34 7ATA، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 389/2018، دفعہ 23(I)-A سندھ اسلحہ ایکٹ 2013، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 391/2018، دفعہ 4/5 ایکسپلوزیو ایکٹ 7ATA، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 405/2015، دفعہ 395 ت پ، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 640/2015، دفعہ 395 ت پ، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 668/2015، دفعہ 395/34 ت پ، تھانہ فیروز آباد

مقدمہ نمبر 363/2020، دفعہ 395/427/34 ت پ، تھانہ بہادر آباد

مقدمہ نمبر 1564/2022، دفعہ 394 ت پ، تھانہ سچل

مقدمہ نمبر 792/2022، دفعہ 353/186/324/34/7ATA، تھانہ بوٹ بیسن

مقدمہ نمبر 794/2022، دفعہ 23(I)-A سندھ اسلحہ ایکٹ 2013، تھانہ بوٹ بیسن

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!