جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنا لیا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے پیروکنری میں دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا، پھر ٹرین پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ٹرین سرنگ میں رک گئی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ: جمشید ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد

ریلوے حکام کے مطابق، نو بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں حملہ آوروں نے یرغمال بنا لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق، جائے وقوعہ پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں، جبکہ سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں نے بڑی تعداد میں عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور وہ بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں۔

فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنا لیا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!