وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس دیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات بھی کھانے کو ملتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو بھی جیل میں ان کی پسند کے مطابق کھانے کی سہولت حاصل ہے۔
وزارتِ خارجہ کے 2 افسران کو ڈبل تنخواہوں کا انکشاف، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکوائری کا حکم دے دیا
عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا کہ ان کے "آقا” کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کی جماعت کے ترجمان نے بھی ان کی بیماری سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے انکشاف کیا کہ پمز کے چار سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں مکمل صحت مند قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچتا، تو وہ مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔
