آڈٹ حکام نے وزارتِ خارجہ کے دو افسران کو تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک افسر کو 33 مہینے جبکہ دوسرے کو 27 مہینے بیرون ملک تعیناتی کے باوجود ڈبل تنخواہ ملتی رہی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے تجارتی حجم میں 2 ارب ڈالر تک اضافے کا ہدف، وزیراعظم کی ہدایات
وزارتِ خارجہ حکام کا مؤقف ہے کہ وہ اس دوہری ادائیگی سے لاعلم تھے، جس پر کمیٹی ممبران نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ افسران کے اکاؤنٹس میں اضافی رقم منتقل ہوتی رہی، اور وہ کیسے اس سے بےخبر رہے؟
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
