کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، کیس کی خصوصی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
سعودی عرب، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 67 پاکستانی ملک بدر
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی سربراہی میں بننے والی اس ٹیم میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ خصوصی تفتیشی ٹیم گرفتار ملزم ارمغان، اس کے ساتھیوں اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی شناخت و گرفتاری کے لیے کام کرے گی۔
اس دوران، گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا۔ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دو اہم گواہوں کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کے دو ملازمین غلام مصطفیٰ اور ذوہیب کے 164 کے بیانات ریکارڈ کرانے کی درخواست دائر کی۔
گواہ غلام مصطفیٰ نے عدالت کو بتایا کہ چھ جنوری کی رات ایک نوجوان آیا، کچھ دیر بعد گالی گلوچ اور فائرنگ کی آوازیں سنیں، پھر ارمغان نے ہمیں خون صاف کرنے کا حکم دیا۔
اس کیس میں منشیات کے دھندے سے جڑے کئی کردار بھی بے نقاب ہوگئے ہیں، اور ملزم ساحر حسین نے اسپیشلائزڈ یونٹ کو سنسنی خیز تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
