کراچی: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت 6 ممالک نے مزید 67 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا انکشاف: کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت
امیگریشن حکام کے مطابق یو اے ای سے 45 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے، جن میں بلیک لسٹ، منشیات اسمگلنگ اور سزا یافتہ افراد شامل تھے۔ اسی طرح، سعودی عرب سے سزا مکمل کرنے والے 9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
دیگر ممالک سے بے دخل کیے گئے افراد میں ملائیشیا سے 1، عمان سے 2، قطر سے 1 اور موریطانیہ سے 2 پاکستانی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، موریطانیہ سے بے دخل کیے گئے نوجوان یورپ اسمگلنگ کے لیے کشتی میں موجود تھے۔
کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔