الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کسٹم افسران پر چوری کا الزام، مقدمہ درج کرانے کا اعلان

کراچی: الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کسٹم حکام کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل، اہم پیشرفت سامنے آگئی

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موبائل مارکیٹ میں غیر قانونی کارروائی کے دوران کسٹم اہلکار لاکھوں روپے چوری کر کے لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر نکال لیا گیا، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کروڑوں روپے کے موبائل فونز اور ٹیبلیٹس بھی چوری کر لیے گئے۔

کسٹم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے چیف کلکٹر، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام کو درخواست دے دی گئی ہے۔

تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے 60 لاکھ روپے اور قیمتی سامان فوری برآمد کرایا جائے، بصورت دیگر احتجاج اور مارکیٹ بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کسٹم افسران پر چوری کا الزام، مقدمہ درج کرانے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!